بحر اوقیانوس کے برفیلے پانیوں میں نیا براعظم دریافت

یہ نیا براعظم ایک بڑے آبی علاقے ڈیوس سٹریٹ میں واقع ہے

جغرافیہ کے عام تصورات کے مطابق دنیا سات براعظموں پر مشتمل ہے، لیکن حقیقت میں ہماری زمین کا نظام اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک نیا اور انوکھا براعظم دریافت کیا ہے جو شمالی بحر اوقیانوس کے برفیلے پانیوں کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

یہ نیا براعظم ایک بڑے آبی علاقے ڈیوس سٹریٹ میں واقع ہے، جو کینیڈا کے بافن جزیرے اور گرین لینڈ کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خطہ لاکھوں سال قبل زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی بدولت وجود میں آیا۔ ان پلیٹوں کی حرکت نے زمین کی کرسٹ کو نئی شکل دی، جس کے نتیجے میں سمندر کی تہہ کے نیچے براعظم کی موٹی پرت تشکیل پائی۔ سائنسدانوں نے اس دریافت کو پروٹو مائیکرو براعظم کا درجہ دیا ہے۔

یہ حیرت انگیز دریافت برطانیہ اور سویڈن کے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ براعظم 33 سے 61 ملین سال کے دوران پلیٹ ٹیکٹونک کی حرکات کے نتیجے میں تشکیل پایا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین