ایلون مسک چاہیں تو ٹک ٹاک خریدنے کی ڈیل کروا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی آدھی آمدنی امریکا کو ملنی چاہیے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے کوئی امریکی کمپنی خرید لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایلون مسک اس میں دلچسپی لیں تو میں یہ ڈیل کروا سکتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے اور یہ بھی کہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی آدھی آمدنی امریکا کو ملنی چاہیے۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ سے ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ نے بہت نقصان کیا ہے۔ انہوں نے پانی کی دستیابی بہتر بنانے کے لیے ایک حکم نامہ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے امریکا میں مصنوعی ذہانت (AI) کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق، اس منصوبے سے 100,000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ امریکا کو جدید ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما بنائے گا۔

روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر روس مذاکرات پر نہ آیا تو مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کے مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے چینی صدر سے مدد مانگی ہے۔

ایچ-ون ویزا پروگرام کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے ذریعے قابل اور بہترین لوگ امریکا آئیں گے، جو ملک کی ترقی میں مددگار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین