ڈاکٹر نے ہانیہ عامر کے ڈمپل کا راز بے نقاب کر دیا

ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز سامنے آگیا ہے۔ مشہور ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حالیہ ایک ٹی وی شو میں کئی حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ڈاکٹر اریج کے مطابق، ہانیہ عامر کے چہرے پر موجود ڈمپل، جو ان کی پہچان بن چکے ہیں، دراصل پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ نے صرف گالوں پر نہیں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے گالوں کو لفٹ کرایا گیا ہے اور ان کی آئی برو میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ تاہم، ان کی موجودہ شکل و صورت میں پلاسٹک سرجری کا بڑا عمل دخل ہے۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی تبدیلیاں معمول کی بات ہیں۔

ڈاکٹر اریج کے اس بیان کے بعد ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ کیا اداکاروں کو اپنی ظاہری شکل بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانی چاہیے یا نہیں؟

یاد رہے کہ ہانیہ عامر سے پہلے بھی کئی مشہور اداکاراؤں کے حوالے سے انکشاف ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے حسن کو نکھارنے اور برقرار رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین