اوبر ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات مسافروں کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہیں

دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور نے اپنی منفرد کسٹمر سروس کی بدولت سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے اپنی گاڑی کو ایک چھوٹے اسٹور میں تبدیل کر دیا ہے جہاں مسافروں کے لیے مختلف سہولیات دستیاب ہیں۔

ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، منرل واٹر، چھتری، سینیٹائزر اور ٹشوز سمیت کئی ضروری اشیا رکھی گئی ہیں تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

یہی نہیں، مسافروں کی سہولت کے لیے گاڑی میں مختلف ادویات بھی رکھی گئی ہیں، جن میں درد کم کرنے والی گولیاں، اینٹی ہسٹامنز اور اینٹی ایسڈز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ذاتی دیکھ بھال کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور یہاں تک کہ جوتوں کی پالش بھی دستیاب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات مسافروں کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہیں، جو اس ڈرائیور کی فراخدلی اور بہترین سروس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین