روٹی کی گولائی جانچنے والا اے آئی ٹول متعارف

ایک صارف کے سوشل میڈیا دعوے سے شروع ہونے والی دلچسپ کہانی

حالیہ دنوں میں ایک منفرد اے آئی ٹول rotichecker.ai نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی روٹی کی گولائی کا اندازہ لگانے کے لیے تیار کی گئی ہے اور اسے بنگلورو کے آئی آئی ٹی گریجویٹ انیمیش چوہان نے تخلیق کیا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بالکل گول روٹی دکھاتے ہوئے لکھا کہ "گول روٹی بنانا بھی ایک فن ہے”۔

اس پوسٹ کو دیکھ کر انیمیش چوہان نے ایک ایسا اے آئی ٹول بنایا جو روٹی کے گول پن کا تجزیہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس صارف کی تصویر پر ٹول کا تجربہ کیا، اور اس کے مطابق روٹی کو 100 میں سے 91 نمبر دیے گئے۔

بعد ازاں، چوہان نے ایک عوامی چیلنج دیا کہ اگر ان کی پوسٹ کو 420 لائکس مل جاتے ہیں تو وہ اس ٹول کو سب کے لیے دستیاب کر دیں گے۔ جیسے ہی یہ چیلنج دیا گیا، پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین