سعودی عرب میں چھ سال بعد واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کالز بحال

صارفین نے پابندی کے خاتمے کی اطلاع دی، تاہم سرکاری تصدیق کا انتظار

سعودی عرب میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی بندش کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ تبدیلی اچانک سامنے آئی، اور اس پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ مزید یہ کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا یہ مستقل بحالی ہے یا عارضی۔

سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ الصبیعی کے مطابق، یہ اقدام ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتا ہے، جس سے صارفین کو بہتر مواصلاتی سہولیات ملیں گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالنگ اور 2016 میں ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، لیکن 2019 میں سعودی عرب میں ان سروسز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس وقت کی ریگولیٹری پالیسیوں کے باعث یہ فیچرز بلاک کر دیے گئے تھے۔ تاہم، اب ان کی بحالی صارفین کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین