جولائی تا جنوری، تجارتی خسارہ 13 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

جنوری میں تجارتی خسارے کا حجم دو ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر
0.31فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہا۔  برآمدات میں اضافہ اعدادوشمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

درآمدات کی صورتحال رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری میں درآمدات کا حجم ۵ ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرزرہا۔

تجارتی خسارہ ادارہ شماریات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں درآمدات 6.95 فیصد بڑھ کر 33 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں۔ جنوری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 5.47 فیصد کمی ہوئی۔

جنوری میں تجارتی خسارے کا حجم دو ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت میں برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن تجارتی خسارہ بدستور ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین