ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، جج نے یو ایس ایڈ کی مکمل بندش پر پابندی لگا دی

صدر ٹرمپ نے یہ اقدام کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا، جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یو ایس ایڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جج کارل نکولس نے ایجنسی کے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے فیصلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ یو ایس ایڈ کے تقریباً تمام غیر ملکی ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے یونین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا، جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کرپشن اور دھوکا دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، تاہم عدالتی فیصلے کے بعد اس پر عملدرآمد فی الحال ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین