سب سے بڑے قرآنی مقابلے ’’تیجان النور‘‘ کا افتتاح

یہ مقابلہ جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر عمارو سیسوکو امبالو کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا

ریاض: رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے قرآنی مقابلے "تیجان النور” کا افتتاح کر دیا۔ یہ مقابلہ جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر عمارو سیسوکو امبالو کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے حفظِ قرآن کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل کو دین سے جوڑنے اور ان کے سماجی کردار کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران گنی بساؤ کے صدر نے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو بین الاقوامی امن، مذہبی سفارتکاری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا۔
یہ مقابلہ مغربی افریقہ میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور مسلمانوں میں دینی شعور بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین