چوٹ راچن رویندرا کی، درد بھارت کو! چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پر اصرار

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کی یہ ایک نئی کوشش نظر آتی ہے

نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا کی انجری کے بعد بھارتی میڈیا اور کرکٹ فینز نے حیران کن طور پر اس کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ڈال دیا، جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر بھی سوالات اٹھانے لگے۔

سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں، جب راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوئے، تو بھارتی میڈیا نے یہ عجیب و غریب دعویٰ کیا کہ قذافی اسٹیڈیم کی نئی ایل ای ڈی لائٹس ان کے چوٹ لگنے کی وجہ بنیں۔ کچھ مبصرین نے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ بھی کر دیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے جائیں۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ کسی کھلاڑی کو اسٹیڈیم کی روشنی میں گیند نظر نہ آئی ہو، دنیا بھر میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ تاہم، بھارتی میڈیا اور مداح اس موقع کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو پاکستان سے چھیننے کی مہم کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس سے قبل، جب پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر اتفاق کیا تو بھارتی حلقوں کی جانب سے اسٹیڈیم اپ گریڈیشن سے متعلق منفی خبروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تاہم، جب تمام انتظامات بروقت مکمل ہو گئے اور پاکستان نے اپنی تیاریوں کو ثابت کر دیا، تو اب نئی من گھڑت کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے دوران ایک ناخوشگوار لمحہ اس وقت آیا جب 38ویں اوور میں خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس سے وہ زخمی ہو گئے اور ان کے چہرے سے خون بہنے لگا۔ فیلڈ پر موجود میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق، راچن رویندرا کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم پیر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ان کی انجری کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کی یہ ایک نئی کوشش نظر آتی ہے۔ جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور آئی سی سی بھی اس حوالے سے اپنی نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین