شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ، عمران خان کا فوری کارروائی کا حکم

پارٹی پالیسی سے اختلافات کے باعث ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ شیر افضل مروت کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد ان سے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر شکایات کیں، جس کے بعد عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے رویے اور پارٹی پالیسی سے اختلافات کے باعث ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین