معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں بالآخر حقیقت بن گئیں

سوشل میڈیا پر ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے

ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں بالآخر حقیقت بن گئیں، اور ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری تھیں، تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق، احمد علی اکبر ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ہونے والی اہلیہ کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ پیشہ ور وکیل ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت لالی ووڈ میں شادیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، حال ہی میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔

احمد علی اکبر کی شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداح انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین