پیکا ترمیمی بل 2025 کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

ایسوسی آف فوٹو جرنلسٹس لاہور سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے

لاہور ( پ ر ) پیکا ترمیمی بل 2025 کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح لاہور پریس کلب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ۔ پی یو جے کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپ میں لاہور پریس کلب ، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان ۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری ، ایسوسی آف فوٹو جرنلسٹس لاہور سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے ۔

اس موقع پر صحافیوں نے پیکا خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ حکمران خود عوام سے جھوٹ بولتے ہیں یہ خود جھوٹ کا کاروبار کرتے ہیں ۔

صحافی جھوٹ کے خلاف اور عوام کی سچی اور توانا آواز ہیں جیسے حکمران ریاستی طاقت کے زور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اس بل پر سٹیک ہولڈر سے مذاکرات نہ کیے اور اس بل کو ختم نہ کیا تو ملک بھر کے صحافی پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ واضح کیا کہ تین روز احتجاجی کیمپ کے آخری روز 14 فروری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

احتجاج کیمپ سے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے وائس چیئرمین راجہ اشرف سے کہا کہ یہ عوام کے حق اظہار کا ایشو ہے جس پر ایچ آر سی پی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر پی ہے جے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ پیکا کے خلاف تمام صحافتی تنظیمیں متحد ہیں اور ہم آزادی اظہار کے قاتل اس قانون کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

احتجاجی مظاہرے سے پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد ندیم زعیم ، شیر علی خالطی پرویز الطاف ، سید فاطر ولید سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔اس ۔وقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مجاہد شیخ اور سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر اقبال ہارپر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین