چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو خطیر رقم ملے گی

ایونٹ میں گروپ مرحلے کی ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34 ہزار ڈالر ملیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد اضافے کے ساتھ خطیر انعامات رکھے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) بطور انعام دیے جائیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیے بھی بڑی رقم مختص کی گئی ہے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ روپے) دیے جائیں گے۔

ایونٹ میں گروپ مرحلے کی ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34 ہزار ڈالر ملیں گے، جبکہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اسی طرح، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام آٹھ ٹیموں کو 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی یقینی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین