بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے والے چار مفید مشروبات

ہر مشروب کا شوگر لیول پر الگ اثر پڑتا ہے۔ کچھ فوری طور پر اثر انداز ہوتے ہیں

اگر آپ اپنی بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں تو صرف کھانے پر توجہ دینا کافی نہیں بلکہ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ آپ کیا پی رہے ہیں۔

ہر مشروب کا شوگر لیول پر الگ اثر پڑتا ہے۔ کچھ فوری طور پر اثر انداز ہوتے ہیں جبکہ کچھ دھیرے دھیرے اثر دکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، دودھ بلڈ شوگر کے اضافے کو سست کر دیتا ہے جبکہ پانی شوگر لیول پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

یہاں چار ایسے مشروبات کا ذکر کیا گیا ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پانی

پانی ایک بہترین قدرتی مشروب ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور کسی بھی قسم کی اضافی شوگر کے بغیر توانائی فراہم کرتا ہے۔ چونکہ پانی میں مٹھاس نہیں ہوتی، اس لیے یہ خون میں شوگر کی مقدار میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کرتا۔

سبز چائے

سبز چائے صحت کے بے شمار فوائد رکھتی ہے اور حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور شوگر لیول کے استحکام میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

گائے کا دودھ

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گائے کے دودھ میں پائے جانے والے پروٹینز شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، چاہے وہ ذیابیطس کے مریض ہوں یا عام افراد۔ دودھ کا استعمال جسم کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اور اس کا اثر شوگر پر معتدل ہوتا ہے۔

کافی

کئی تحقیقی تجزیوں کے مطابق، کافی کے عرق کا سپلیمنٹ کے طور پر استعمال فاسٹنگ بلڈ شوگر کی سطح میں کمی سے جڑا ہوا ہے۔ مختلف مطالعات سے بھی یہی نتائج حاصل ہوئے ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کافی شوگر کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ چار مشروبات نہ صرف جسم کو ضروری غذائی فوائد فراہم کرتے ہیں بلکہ بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین