چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ کب اور کہاں دستیاب ہوں گے؟

اضافی ٹکٹ آج متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے

آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا، شائقین آج سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، بھارت کے میچز اور پہلے سیمی فائنل کے لیے اضافی ٹکٹ آج متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

دبئی میں پاک بھارت مقابلے سمیت مختلف ٹیموں کے میچز کی بےپناہ طلب کے پیش نظر آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹکٹ خریدنے والے خوش نصیب شائقین 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ، 23 فروری کو ہونے والا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، 2 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج کا آخری میچ اور 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دیکھ سکیں گے۔

ٹکٹ خریدنے کے لیے شائقین مخصوص لنک کے ذریعے بُکنگ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ 20 فروری کو بھارت بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین