کون سے سپلیمنٹس عمر میں اضافے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟

تحقیق میں شامل ماہرین نے DO-HEALTH ٹرائل کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا

ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدگی سے اومیگا تھری اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال نہ صرف صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ عمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کر سکتا ہے۔

تحقیقی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، اگر یہ سپلیمنٹس 3 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک مستقل بنیادوں پر لیے جائیں تو اس کے نتیجے میں زندگی کے 3 سے 4 ماہ کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے، جبکہ اگر اسے ورزش کے ساتھ شامل کیا جائے تو اس کے اثرات مزید مثبت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنا دراصل ایک سالماتی عمل ہے، جس کا مطلب ہے کہ دو افراد کی تقویمی عمر ایک جیسی ہونے کے باوجود، ان کے جسمانی نظام کی عمر مختلف ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، اگرچہ کچھ ماہ کا اضافہ معمولی محسوس ہوسکتا ہے، لیکن یہ عمر سے جڑی بیماریوں کی روک تھام اور مجموعی صحت میں بہتری کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں شامل ماہرین نے DO-HEALTH ٹرائل کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جو 2012 سے 2014 کے درمیان پانچ یورپی ممالک میں بوڑھے افراد پر کیے گئے مطالعے کا حصہ تھا۔ اس مطالعے میں سپلیمنٹس اور ورزش کے امتزاج کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔

یہ تحقیق عمر رسیدہ افراد کے لیے موثر غذائی سپلیمنٹس کے ممکنہ فوائد کو اجاگر کرتی ہے اور ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین