آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانوی فوج کے وارمنسٹر اور لارکھل گریژن کا دورہ

یہ دورہ برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر کیا گیا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید فوجی منصوبوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس دوران انہوں نے بغیر پائلٹ سسٹمز اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین دفاعی نظاموں کا مشاہدہ کیا۔

راولپنڈی:پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ دورہ برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو برطانوی فوج کے مختلف منصوبوں اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کے پروجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ سسٹمز اور دیگر جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ انہیں ان جدید نظاموں کی افادیت اور برطانوی فوج میں ان کے استعمال پر بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل عاصم منیر دو روز قبل رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچے تھے، جہاں وہ اہم عسکری و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین