امیدوار کا نوکری سے انکار، بھرتی کرنے والے کا غصہ ساتویں آسمان پر کی بورڈ توڑ ڈالا!

کوئی گالی والا بٹن نہیں ملا، کون کہتا ہے کہ بھرتی کرنے والوں کو امیدواروں کی پرواہ نہیں ہوتی؟ایتھن موونی

لندن میں ایک بھرتی کنسلٹنٹ نے غصے میں آکر اپنا کی بورڈ توڑ دیا جب ایک امیدوار نے اس کی نوکری کی پیشکش مسترد کر دی۔ یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ واقعہ مزاحیہ لگا، جبکہ کچھ نے کنسلٹنٹ کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

ملازمین کی بھرتی کرنے والے ایک کنسلٹنٹ، ایتھن موونی نے لنکڈاِن پر اپنے ٹوٹے ہوئے کی بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس واقعے کی تفصیل بتائی۔

ایتھن کے مطابق، ایک امیدوار نے صبح 9:30 بجے دوسرے انٹرویو کے لیے آنا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچا۔ آدھے گھنٹے بعد امیدوار نے کنسلٹنٹ کو میسج کر کے بتایا کہ اس نے دوسری جگہ نوکری قبول کر لی ہے۔

یہ جان کر ایتھن کو شدید غصہ آیا، اور مایوسی میں اس نے اپنا کی بورڈ توڑ دیا۔ اس نے طنزیہ انداز میں لکھا، "مجھے کی بورڈ پر کوئی گالی والا بٹن نہیں ملا، کون کہتا ہے کہ بھرتی کرنے والوں کو امیدواروں کی پرواہ نہیں ہوتی؟”

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے لنکڈاِن پر وائرل ہوگئی۔ کچھ صارفین نے اس واقعے کو مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے بھرتی کرنے والے کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور بھرتی کرنے والے کو ایسا سخت ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ نوکری کے معاملات میں دونوں فریقوں کو پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، چاہے وہ بھرتی کرنے والا ہو یا نوکری کے لیے درخواست دینے والا امیدوار۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین