لاہور:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یوم پیدائش پر وطن عزیز کے معروف ثنا خواں شکیل طاہر نے منظوم اظہارِ خیال کیا جس کی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ہوئی، اس منظوم اظہارِ عقیدت کو 1 ملین سے زائد افراد نے سنا اور تعریفی کمنٹس کیے، کسی شخصیت کےلیے محض 36 گھنٹے کے اندر ایک ملین افراد کا سماعت کرنا ایک ریکارڈ ہے.یہ منظوم اظہارِ عقیدت منہاج ٹی وی کے فیس بک پیج پر پوسٹ ہوا تھا