لاہور:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 74ویں یوم پیدائش پر شیخوپورہ میں فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں عوامی تحریک ،منہاج القرآن اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی فیملیزکو مدعو کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی صدرسنٹرل پنجاب عوامی تحریک میاں ریحان مقبول نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہمیشہ اتحادِ اُمت، نفرتوں کے خاتمے ، دلوں کا جوڑنے اور بین المذاہب رواداری کی تعلیم دی۔ اُن کے اسی ویژن کی روشنی میں ان کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیاگیاتاکہ ایک ہی شہر کے اندر رہتے ہوئے عزیز و اقارب، سول سوسائٹی کے مابین فاصلے اور دوریاں کم کی جائیں اور اخوت و مواخات کی مصطفوی تعلیمات کا احیاء کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا تصور پیش کرتا ہے، آپ ؐ کا فرمان ہے کہ جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس وقت دلوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے، اس دینی اور سماجی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں اور مردوں کے لئے دلچسپی کے حامل اقدامات کئے گئے۔ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک خاندانی نظام کے تحفظ اور بقا کو ایک اسلامی اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے فاصلے کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ سالوں میں فیملی فیسٹیول کا دائرہ کار ملک کے دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا اور اس عمل کے ذریعے محبت اور اخوت کی فضا ہموارکی جائے گی۔ فیملی فیسٹیول میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔