بینکوں میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی؟ نیا نصاب جاری

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے مقرر کر دیا گیا ہے

اسلام آباد:رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے زکوٰۃ کی کٹوتی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت بینکوں میں موجود بچت اکاؤنٹس، پی ایل ایس اکاؤنٹس اور اسی نوعیت کے دیگر اکاؤنٹس سے یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ منہا کی جائے گی، بشرطیکہ ان میں موجود رقم ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد ہو۔
اگر کسی اکاؤنٹ میں اس سے کم رقم موجود ہوئی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
سال 2023 میں حکومت نے زکوٰۃ سال 1444-45 ہجری کے لیے نصابِ زکوٰۃ 1,35,179 روپے مقرر کیا تھا، جبکہ اس سے پچھلے سال نصاب 1,03,159 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین