سعودی عرب کے شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال پر شاہی خاندان سمیت اعلیٰ حکام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی پریس ایجنسی نے ایوان شاہی کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج مغرب کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایوان شاہی کی جانب سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔





















