کینیڈا کے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ حیران رہ گئے

امریکی ریاست الاسکا کو جانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں منفرد اور سوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، جس سے ٹرمپ بھی حیران رہ گئے، خاص طور پر الاسکا جانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف لگا کر۔

نیویارک: کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا اور امریکی ریاست الاسکا کو جانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے چین، کینیڈا، میکسیکو، یورپی ممالک، بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے خلاف ٹیرف لگا کر عالمی تجارتی جنگ شروع کی ہے، جس کے نتائج اور کامیابی کا فیصلہ مستقبل میں ہو گا۔ فی الحال، دنیا کی معیشت میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، اور کھربوں ڈالرز کے نقصانات سامنے آ چکے ہیں۔

جن ممالک پر امریکی ٹیرف لگے ہیں، ان کے جوابی ٹیرف اور اقدامات کے اثرات بھی امریکا اور باقی دنیا کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ تاہم، کینیڈا نے، جو امریکی اتحادی اور پڑوسی ملک ہے اور جس کی کل آبادی تقریباً کیلی فورنیا کی کل آبادی کے برابر یعنی 40 ملین ہے، جذباتی احتجاج کی بجائے خاموش اور منصوبہ بندی شدہ حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا۔ کینیڈا کے ان اقدامات نے خود ٹرمپ کو بھی چونکا دیا، کیونکہ انہوں نے ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں سوچے سمجھے فیصلے کیے، جن میں الاسکا جانے والے ٹرکس پر ٹیرف شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین