ویزہ مسائل ،ٹیکن چیمپئین ارسلان ایش اہم ٹورنامنٹس سے باہرہو گئے

میں ہر ممکن کوشش کرچکا لیکن ویزہ مسائل کے سبب اب ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوں

ویزہ مسائل کے باعث ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش اہم ٹورنامنٹس سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ای اسپورٹس ٹیکن مقابلوں میں پاکستان چیمپئین بنوانے والے ارسلان ایش کو جاپان اور ریاض مقابلوں کیلئے ویزہ نہیں مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مرتبہ چیمپئین اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹیکن کھلاڑی ارسلان ایش ویزہ مسائل کے سبب جاپان 2025 اور ریاض کلیش ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہوگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ای اسپورٹس چیمپئین نے لکھا کہ میں ہر ممکن کوشش کرچکا لیکن ویزہ مسائل کے سبب اب ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوں، پاسپورٹ کی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔
قبل ازیں ٹیکن مقابلوں میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہنچان کروانے والے ارسلان ایش نے ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ ہماری قومی جنون ہے لیکن میں ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھتا ہوں جہاں دیگر کھیلوں بالخصوص ای اسپورٹس کو بھی
یکساں سپورٹ ملے، تاہم ٹورنامنٹس جیتنے کے باوجود ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی جاتی۔
7 جولائی سے 4 اگست تک سعودی عرب میں منعقد ہوگا، جس میں 25 گیمز ہوں گے اور 2 ہزار سے زائد کھلاڑی جبکہ 200 سے زائد کلبز بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس ای اسپورٹس ورلڈکپ مقابلے کی انعامی رقم 54.3 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 20 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ سے زائد) ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین