سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 5 پاکستانی جاں بحق

جاں بحق افراد میں بہاولنگر کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے بزرگ اور خواتین شامل ہیں

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس میں پاکستانی ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں بہاولنگر کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔

جدہ: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے تھا، جبکہ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ کی طرف جا رہی تھی اور ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ بس میں سوار پاکستانی زائرین میں سے 3 خواتین اور 2 مرد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی دیگر زائرین زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی تعداد بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔

جاں بحق خواتین میں سے دو کا تعلق بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے، جبکہ تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے قریبی گاؤں 201 مراد سے ہے۔

جاں بحق مردوں میں سے ایک بزرگ کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے، جبکہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین