فلم ’سکندر‘ کا سینسر کیا گیا منظر وائرل؛ شائقین حیران، ناقدین تشویش میں مبتلا

اس جذباتی سین میں دونوں فنکاروں کی زبردست اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر فلاپ ہوئی، لیکن سوشل میڈیا پر اس کے ایک سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں کو حیران اور ناقدین کو پریشان کر دیا۔ اس جذباتی سین میں کاجل اگروال خودکشی کی کوشش کرتی ہیں، اور سلمان انہیں روکتے ہیں۔ مداحوں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سین کو فلم سے ہٹانا غلط فیصلہ تھا، ورنہ فلم کامیاب ہو سکتی تھی۔

ممبئی: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی، لیکن سوشل میڈیا پر اسے اچانک زبردست شہرت مل گئی ہے۔سوشل میڈیا پر فلم ’سکندر‘ کی مقبولیت کی وجہ ایک ایسے سین کی ویڈیو کا وائرل ہونا ہے، جو کسی وجہ سے فلم سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ سین ایک جذباتی منظر پر مبتمل ہے، جس میں اداکارہ کاجل اگروال اپنے خاندان کی غیر ضروری پابندیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔اس موقع پر سلمان خان کی شاندار انٹری ہوتی ہے، اور وہ کاجل اگروال کو سمجھا بجھا کر خودکشی سے روک لیتے ہیں۔

اس جذباتی سین میں دونوں فنکاروں کی زبردست اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمے بھی بہت عمدہ تھے۔مداحوں نے شکایت کی کہ خودکشی جیسے اہم موضوع پر بنے اس سین کو فلم سے ہٹانا سمجھ سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ سین فلم کا حصہ ہوتا تو شاید فلم باکس آفس پر کامیاب ہو جاتی۔

فلم ناقدین نے بھی کہا کہ اس اہم سین کو فلم سے نکالنے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔اس فلم میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی مرحومہ بیوی کے عطیہ کردہ اعضا پانے والے تین لوگوں کی جان بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین