فیصل آباد:پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس سٹی آفس میں ضلعی صدرمیاں کاشف محمودکی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔اجلاس سے صوبائی صدرمیاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ بلدیاتی قانون سازی نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے ۔
بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے ۔ حکومت اگر چاہتی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو تو بلدیاتی اداروں کا وجود ناگزیر ہے۔موجودہ بلدیاتی نظام برسرِ اقتدار پارٹی کی بلدیاتی حکومتیں بنانے کے کیلئے تشکیل دیا گیا۔
اس موقع پرڈویژن صدرPATرانارب نوازانجم،جنرل سیکرٹری راناغضنفرعلی،مرزاعبدالزاق،چوہدری سہیل شوکت،غلام مصطفی ڈوگر،محمدیعقوب قادری،مرزامحموداحمد،میاں ظہورانور،ملک الیاس،راناناصرنوید،غلام مصطفی چوہدری،غلام مرتضی مغل،غلام محمدقادری بھی موجودتھے۔میاں کاشف محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے وسیع پیمانے پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ حکومت فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کرے ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹ سے کروایا جائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت من پسند ضلعی حکومتوں کے قیام کا راستہ ہموارکررہی ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں نے 30سال میں سیاسی سماجی بحرانوں کو جنم دیا،ادارے تباہ کئے ،اب اسے مزید موقع دینے کا مطلب بہتری کی امیدیں ختم کرنے کے مترادف ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بااختیار بلدیاتی نظام کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔





















