سنجے دت نے جڑواں بچوں کی خوشی میں قرآن اور گیتا بطور تحفہ دیئے، امیشا پٹیل کا انکشاف

امیشا نے سنجے دت کو ایک حفاظتی اور خیال رکھنے والا دوست قرار دیا

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا کہ سنجے دت نے اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش پر قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو گیتا اور قرآن تحفے میں دیے۔ امیشا نے بتایا کہ یہ تحائف سنجے اور ان کی اہلیہ مانیتا کے دونوں مذاہب کی عزت کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے سنجے کو ایک خیال رکھنے والا دوست بھی قرار دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ سنجے دت نے اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کے موقع پر قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو گیتا اور قرآن تحفے میں دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ اپنی گہری دوستی اور یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب مانیتا اپنے جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تو امیشا نے خود سنجے کے لیے ایک بیبی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں سنجے کی دونوں بہنوں نے بھی شرکت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد دت خاندان نے مہمانوں کے لیے خاص تحفے تیار کیے تھے۔ امیشا نے کہا کہ جب شاہران اور اقراء پیدا ہوئے، تو ہمیں گیتا اور قرآن تحفے میں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ مانیتا مسلم اور سنجے ہندو ہونے کے باوجود دونوں مذاہب کی قدر کرتے ہیں۔

امیشا نے سنجے دت کو ایک حفاظتی اور خیال رکھنے والا دوست قرار دیا۔ انہوں نے سلمان خان، ہریتھک روشن اور سنی دیول کے ساتھ اپنے رشتوں کے بارے میں بھی بات کی۔ امیشا نے کہا کہ وہ سلمان خان کو ان کے موجودہ انداز میں پسند کرتی ہیں اور انہیں شادی شدہ دیکھنا نہیں چاہتیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین