لاہور :منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیکرز کلب کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے طلبہ میں ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کا مقصد طلبہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ڈرائیونگ کی بنیادی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا منہاج یونیورسٹی نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے سے طلبہ کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ڈرائیونگ کی تربیت کا مقصد طلبہ میں شعور اجاگر کرنا ہے اس حوالے سے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔سینئر ٹریفک وارڈن محمد وسیم نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی ہمارا مشن ہے۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ عدم آگہی اور لاپرواہی ہےاور تعلیمی ادارے اس شعور کی بیداری میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انسپکٹر وسیم نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی کی جانب سے اپنے طلبہ کے لیے ٹریفک قوانین کی تربیت کے مواقع فراہم کرنا لائق تحسین ہے۔”تقریب کے اختتام پر ڈرائیونگ تربیت مکمل کرنے والے طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس اور سرٹیفکیٹس دیے گئے اور ان کی محنت و دلچسپی کو سراہا گیا۔تقریب میں سیکرٹری سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود قادری اور ڈائریکٹر ایڈمن سلمان جہانگیر سمیت منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالے طلبہ میں لائسنس تقسیم
ٹریفک قوانین کا احترام مہذب اور ترقی یافتہ معاشر ے کی تشکیل کیلئے انتہائی ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب





















