ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوبارہ نمایاں اضافہ

فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے

ملک بھر میں سونے کے خریداروں کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3377 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مالی غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آیا ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین