لاہور: عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام 15مئی 2025 الفارابی ہال منہاج یونیورسٹی لاہور میں پری بجٹ سیمینار منعقدہو گا جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیوسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،سابق وزیر خزانہ پنجاب اورچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزNFC تنویر اشرف کائرہ ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور،نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد،سینئر صحافی حبیب اکرم، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل ،حاجی محمد اسحاق ،الطاف حسین رندھاوا،راشد چوہدری،ثاقب بھٹی سمیت ملک کی نامور علمی،معاشی اور کاروباری شخصیات آئندہ سال کے بجٹ کے اہم پہلوئوں پر بصیرت افروز گفتگو کریں گے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل دیں گے۔عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے کروڑوں عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اہم بین الا قوامی اور ملکی ایشوز پر عوام کی بروقت رہنمائی دینے کا فریضہ انجام دیاہے اور ملک کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکر کے مسائل کا قابل عمل حل قوم کے سامنے رکھا ہے۔
عوامی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار 15مئی کو ہو گا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، تنویر اشرف کائرہ ، میاں انجم نثار،ابو ذر شادشرکت کریں گے





















