کراچی:حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل کردی۔رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد کا حکم 60 دن کے لیے معطل کردیا گیا، SRO 760(I)/2013 کی معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیا کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی۔
قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ
درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیا کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی





















