درندگی کی انتہا، رکشہ ڈرائیور نے ذہنی معذور بچی سے زیادتی کر ڈالی

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم پرویز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

لاہور:ذہنی معذور بچی کو رکشہ ڈرائیور نے ورغلا کر اپنی درندگی اور ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ذہنی طور پر معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم پرویز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین