مولانا طارق جمیل کا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلیفون

چھوٹے بھائی انجینئر طارق فرید قادری کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون کیا اور مولانا طارق جمیل نے شیخ الاسلام کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مولانا طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ رب العزت انجینئر محمد طارق فرید قادری کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ شیخ الاسلام نے تعزیتی فون کرنے پر مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء سینیٹر کامل علی آغا، چودھری ظہیر الدین خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے اپنے تعزیتی بیانات میں شیخ الاسلام کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین