لاہور: نظامتِ امورِ خارجہ کے زیرِ انتظام منعقد بیرونِ ممالک وفات پانے والے تحریکی کارکنان،رفقاء اور وابستگان کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکاء نے قرآن خوانی اور درود پاک کے ذریعے فوت شدگان کو ایصال ثواب کیا۔ اسکے بعد محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد نعت خوانی کی گئی۔ اس پروگرام میں نقابت کے فرائض حافظ خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ نے ادا کئے اور خصوصی گفتگو شکیل احمد طاہر ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ نے کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ان تمام باوفا محترم ہستیوں کیلئے ہے جو دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ رہے اور اس عظیم مشن کی ترویج، خدمت دین، اصلاحِ احوال امت اور فلاح انسانیت کیلئے اپنی زندگیاں اور توانایاں وقف کرتے کرتے اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ آج ہم ان کے مشن کی خاطر کئے گئے انھی کاموں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ساتھ قرآن خوانی کی صورت میں ان کو ایصال ثواب بھی پیش کر رہے ہیں۔
اس تقریب میں مرکزی سٹاف کے علاوہ مرکزی قائدین نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں پرنسپل سیکریٹری ٹو شیخ الاسلام ،جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ شکیل احمد طاہر، امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ رانا نفیس حسین قادری اور مہتمم گوشہ درود غلام فرید عاجز شامل تھے۔ اس تقریب میں درج ذیل ممالک کے فوت شدگان خواتین و حضرات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں گلف، یورپ، یوکے، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، یونان، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، نیدرلینڈ، فرانس، پیرس، ساؤتھ افریقہ، ڈنمارک اور ناروے شامل تھے۔ پروگرام کے آخر میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے تمام فوت شدگان کی بخشش و مغفرت اور دراجات بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے صاحبزادگان کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی اور ملکی سلامتی اور حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ نظامت امور خارجہ کے سابق ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور، نور اللہ صدیقی کے والد گرامی، شکیل احمد طاہر کی والدہ ، عطاء المصطفیٰ کی والدہ اور حافظ خرم شہزاد کے والد گرامی کیلئے بھی خصوصی دعائے مغفرت کی گئی کیونکہ اسی مئی میں ہی مندرجہ بالا خواتین و حضرات وفات پائے تھے۔ اور تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ شکیل احمد طاہر نے یہ خصوصی اعلان کیا کہ ہر انگریزی مہینے کے دوسرے جمعۃ المبارک کو بیرون ممالک کے فوت شدگان کیلئے یہ تقریب باقائدہ منعقد ہوا کرے گی۔





















