بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی تیاری شروع

دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کوبھی دعوت دی جائیگی،رواں ماہ اے پی سی کے انعقاد کیلئے مشاورت جاری

لاہور: جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے خلاف تحریک کی تیاری شروع کر دی ،جس کیلئے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کوبھی دعوت دی جائے گی ۔بتایا گیاہے کہ سیاسی محاذ کاآغازپنجاب سے کیاجائیگا ، اس کے لئے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں آل پارٹیزکانفرنس بلانے کے لئے بھی مشاورت جاری ہے ۔کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل2025پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کوتحفظات سے آگاہ کیا جائے گا ، آل پارٹیزکانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین