ترجمان ایم ایس ایم اسامہ مشتاق کی موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی

لاہور :ملک کے ممتاز موٹیویشنل اسپیکر، مصنف اور علمی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت قاسم علی شاہ سے مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ (MSM) پاکستان کے ترجمان اسامہ مشتاق نے لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریکِ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔

قاسم علی شاہ نے کتاب کی علمی گہرائی، تحقیقی معیار اور منفرد اسلوبِ تحریر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی یہ تصنیف جدید اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی بنیاد فراہم کرتی ہے، جو آج کی دنیا میں امن، عدل اور مساوات کے قیام کیلئے مشعلِ راہ ہے۔اس موقع پر سابق صدر MSM شمالی پنجاب راشد علی مصطفوی بھی شریک تھے۔ملاقات میں ہوئی، جس میں تعلیمی و تربیتی امور، نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

قاسم علی شاہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو اس علمی خدمت پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی کتابیں نوجوان ذہنوں کو مثبت سمت فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین