نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔
سلامتی کونسل کے مباحثے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جارہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔





















