غازی آباد میں سلنڈر دھماکے سے دو بچوں سمیت3افراد شدید زخمی

سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی ، اطراف کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں

لاہور:لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے سے دو بچوں سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں ایک گھر کے اندر سلنڈر کا زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرگئی،حادثے میں 2بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زخمیوں میں 17سالہ مبین ، 12سالہ عبداللہ اور 8سالہ بچی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین