آئی ایم ایف کا کھاد پر 10 فیصد اور زرعی زہر پر 5 فیصد ٹیکس کیلئے دبائو

وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم اس تجویز کے خلاف بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو موجودہ 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے اور زرعی زہر پر 5 فیصد نیا ٹیکس عائد کیا جائے۔تاہم وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم اس تجویز کے خلاف بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ زراعت کے اہم ان پٹس پر ٹیکس کا یہ بوجھ نہ ڈالا جائے یا کم از کم اسے نرم کیا جائے۔بدھ کے روز وزارتِ خزانہ میں آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقات ہوئی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین