اسلام آباد:پاکستان کے پاس 70دن کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ جمع ہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6ماہ کی بلند ترین سطح 16ارب 65کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 717 پوائنٹس کی نمایاں تیزی
سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد ریزرو ایک ارب 4کروڑ ڈالر بڑھ کر 11ارب 45 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 87 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 20 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔





















