لاہور(24 مئی 2025)نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل نور اللہ صدیقی نے پنجابی ادب کے ممتاز شاعراستاد تجمل کلیم کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد تجمل کلیم نے پنجابی ثقافت کو اپنی تخلیقات کے ذریعے دنیا بھر میں زندہ رکھا اور پنجابی زبان و ادب کو نیا ذخیرہ الفاظ عطا کیا۔
ان کا منظوم پنجابی اثاثہ ہمیشہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔تجمل کلیم میں وارث شاہؒ، بابابلھے شاہؒ ،حسین شاہؒ سمیت تمام صوفیا کا ادبی رنگ جھلکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ تجمل کلیم وارث شاہ کے ادبی ورثے کے حقیقی وارث تھے۔تجمل کلیم آج کے نواجون کی آواز بھی بن چکے تھے اور انہوں نے پنجابی زبان و ادب کو عصری رنگ اور آہنگ کے ساتھ بیان کیا۔
ان کے بیشتر اشعار ضرب المثل کا مقام حاصل کر چکے ہیں۔تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا ہے۔تجمل کلیم کا ادبی ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
اللہ تعالیٰ استاد تجمل کلیم کی بخشش ومغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔





















