لاہور :جامع مسجد شیخ الاسلام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل365ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید الاضحی صبح06:30بجے ہو گی۔قاری اللہ بخش نقشبندی خطبہ عید دیں گے۔
جامع المنہاج بغداد ٹائون ،ٹائون شپ میں نماز عید الضحیٰ صبح7بجے ادا کی جائے گی۔علامہ قاری عبد الخالق قمر خطبہ عید دیں گے۔جامع منہاج یونیورسٹی لاہور میں نماز عید الضحیٰ 7:30بجے صبح ادا کی جائے گی۔علامہ قاری خضر ذیشان نعیمی نماز عید پڑھائیں گے۔





















