منہاج یونیورسٹی لاہورمیں” کلامِ اقبال” کے موضوع پر مقابلہ کا انعقاد

مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے منتخب کلام کو مترنم انداز میں پیش کیا

لاہور ( پ ر )منہاج یونیورسٹی لاہور کے سیکرز کلب کے زیر اہتمام گزشتہ روز "کلامِ اقبال” کے موضوع پر مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے منتخب کلام کو مترنم انداز میں پیش کیا۔ ماہرِ اقبالیات راشد حمید کلیامی، سربراہ شعبہ اُردو ڈاکٹر اسد محمود اور پروفیسر شعبہ اردو سامعہ داؤد نے مقابلے میں ججز کے فرائض انجام دیے۔

کلام اقبال مقابلے میں فرح ذولفقار نے پہلی ،فائقہ جبیں نے دوسری جبکہ مجتبیٰ الحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال صرف شاعرِ مشرق ہی نہیں بلکہ مفکرِ ملت تھے، جنہوں نے نوجوانوں کو خودی، خود اعتمادی اور فکری بیداری کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں طلبہ نے جس جذبے اور فصاحت کے ساتھ کلام اقبال پیش کیا ہےوہ اس بات کا ثبوت ہے کہ علامہ اقبال ؒآج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: ’’آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے‘‘

ہمیں چاہیے کہ ان کا کلام پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں۔انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری سیکرز کلب عمارہ مقصود قادری اور ان کی دیگر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین