مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ملک گیر "طلبہ رابطہ مہم” کا لاہور سے آغاز

یکساں نظامِ تعلیم کا نفاذ اور طلبہ حقوق کا تحفظ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی اولین ترجیحات ہیں: اسامہ مشتاق اعوان

تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا 5 فیصد مختص کیا جائے، طلبہ یونینز بحال کی جائیں: مرکزی جنرل سیکریٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی ملک گیر "طلبہ رابطہ مہم” کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کے زیرِاہتمام منعقدہ ممبرشپ کیمپ میں مرکزی جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان اسامہ مشتاق اعوان نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گذشتہ 32 برس سے طلبہ کی فکری و تعلیمی رہنمائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ملک گیر ممبرشپ مہم کے تحت 50 ہزار طلبہ کو ممبرشپ جبکہ لاکھوں طلبہ تک اس کا تعارف اور پیغام پہنچا کر انہیں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن
انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احیائے اسلام، استحکامِ پاکستان اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ یکساں نظامِ تعلیم کا نفاذ، طلبہ یونینز کی بحالی اور قومی مجموعی پیداوار (GDP) کا کم از کم 5 فیصد تعلیم کے لیے مختص کروانا بنیادی مطالبات میں شامل ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے طلبہ میں شعور و آگہی بیدار کرنے اور منظم جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس موقع پر کیمپ میں سینکڑوں طلبہ نے ممبرشپ حاصل کی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن
ممبرشپ کیمپ میں صدر MSM لاہور حسین نواز، ناظم MSM لاہور مہد لطیف بھٹی، مزمل جٹ، آذان جٹ، شرجیل کھوکھر، زین بلوچ، ملک علی اعوان اور ثاقب راجپوت سمیت دیگر طلبہ و عہدیداران نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن

متعلقہ خبریں

مقبول ترین