جمعرات, نومبر 28, 2024

پنجاب حکومت نے منکی پوکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سینئر افراد شامل ہیں جبکہ کمیٹی منکی پوکس کی روک تھام اور تشخیص پر کام کرے گی۔

ٹیکنیکل کمیٹی منکی پوکس مریضوں کےعلاج کا طریقہ کار وضع کرے گی اور منکی پوکس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی۔

کمیٹی طبی عملے اور ایئرپورٹ عملے کی ٹریننگ پر کام بھی کرے گی۔

کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز ، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں جبکہ  جلد ، میڈیسن ، مائیکروبیالوجی کے سینئرپروفیسرز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین