نیمبیا حکومت نے خشک سالی کی وجہ سے پیدا ہونے والی قحط جیسی صورتحال سے بچنے کےلئے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔جس کے مطابق نیمبیا حکومت نے700سے زائد جنگلی جانوروں کو پکڑ کرذبح کرنے اور ان کا گوشت بھوک کے مارے لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سےلوگ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہو جائیں گے جبکہ یہ سوال باقی ہے کہ ایک دفعہ ایسا کرنے یہ راہ کھل جائے گی اور پھر مزید جانوروں کے ساتھ ایسا ہو گا ۔ذبح ہونے والے جانوروں میں نیل گائے،ہاتھی،دریائی گھوڑے،زیبرا جیسے قیمتی جانور بھی شامل ہیں چونکہ دنیا میں جانوروں کی کئی نسلوں کو نایاب ہونے کا خطرہ درپیش ہے اس لئے اس فیصلےپر جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیمیں اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔