بانی پی ٹی آئی کی کال پر دنیا بھر میں احتجاج ہوگا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے لیے اعلان کیا ہوا ہے، آج ان سے ملاقات ہو گی۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماؤں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ہے، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، ہم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، عدالت کے کسی حکم کو تو مانا نہیں جاتا، کیا کریں عدالتوں میں بارہا جاتے ہیں،اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا چاہیے؟۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین