آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 34.9 فیصد ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 34.9 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالرز تھیں۔ انہوںنے کہاکہ اکتوبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 330 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں 38.6 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات 238 ملین ڈالرز تھیں، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین